• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عمران خان کو وزیراعظم بننے ہی نہیں دینا چاہیے تھا، آصف زرداری

شائع March 8, 2023
آصف زرداری نے یاد دلایا کہ 1991 میں بھارت کے پاس صرف ایک ارب ڈالر باقی تھے— فوٹو: ڈان نیوز
آصف زرداری نے یاد دلایا کہ 1991 میں بھارت کے پاس صرف ایک ارب ڈالر باقی تھے— فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم بننے دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے رہنما شہریار خان کی رہائش گاہ پر وہاڑی اور میلسی کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ ’اگر پاکستان دیوالیہ ہو بھی جاتا ہے، تو اس سے قوم کے لیے دنیا ختم نہیں ہوجائے گی کیونکہ کئی ممالک نے اپنے قرضوں پر دیوالیہ ہونے کے بعد حیران کن ریکوری کی ہے‘۔

انہوں نے امریکا اور جاپان کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے اپنی معیشتوں کو ناکامیوں کے بعد دوبارہ سیٹ کیا اور اب دوسروں کے لیے مثال بن کر کام کر رہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کرے گا۔

آصف زرداری نے یاد دلایا کہ 1991 میں بھارت کے پاس صرف ایک ارب ڈالر باقی تھے اور اسے بین الاقوامی امداد کے حصول کے لیے اپنے سونے کے ذخائر فروخت کرنا پڑے لیکن بھارت نے بھی اس تلخ تجربے کے بعد واپسی کی۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کے ہزاروں کارکنوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری پارٹی کو جب بھی موقع ملا جنوبی پنجاب کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

کنونشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024