• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

’لیجنڈ اداکار قوی خان کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے‘ شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

شائع March 6, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شو بز انڈسٹری کا معتبر نام اور لیجنڈری اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ممتاز اور بے مثال اداکار قوی خان کا انتقال 80 برس کی عمر میں گزشتہ روز کینیڈا میں ہوا، وہ گزشتہ تین ماہ سے کینیڈا میں مقیم تھے اور جگر کے کینسر کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اداکارہ سجل علی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ بہت اچھے انسان تھے جن کے ساتھ کام کرنا مجھے نصیب ہوا، اللہ ان کی درجات بلند کرے۔

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ قوی خان کا انتقال انتہائی افسوس ناک خبر ہے، انڈسٹری میں قوی خان صاحب کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان سے نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اداکار فرحان سعید نے قوی خان کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جیسا نہ کوئی تھا، نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا، آپ بہت یاد آئیں گے۔‘

اداکار اور معروف میزبان واسع چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قوی خان پاکستان کے سب سے ممتاز، کامیاب، تجربہ کار اور قابل احترام اداکاروں میں سے ایک تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی صرف اداکاری کی، میں نے ان جیسا مثبت اداکار کبھی نہیں دیکھا۔

سینیئر اداکار سہیل احمد کہ کہنا تھا کہ ’عظیم انسان اور لاجواب لیجنڈری اداکار قوی خان ہمیں چھوڑ کر اپنے ربِ کریم کے پاس چلے گئے ’

اداکارہ شائستہ لودھی نے بھی ادکار قوی خان کے نام شعر لکھا ۔

اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ ضیا محی الدین صاحب اور اب قوی خان صاحب ، انہوں نے پاکستان کے لیے بے پناہ کام کیا، ان کی تعریف کے لیے الفاظ پڑجاتے ہیں، ان لیجنڈز کے ساتھ کام کرنا مجھے نصیب ہوا جس کی میں بے حد شکر گزار ہوں ۔

گلوکار فخر عالم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے‘

گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ ’عظیم قوی خان صاحب ہم میں نہیں رہے، اگرچہ مجھے کبھی بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا، لیکن ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور عاجزی کو ہر اس شخص نے سراہا، ان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ہونی چاہیے۔

نام ور ہدایت کار ندیم بیگ نے لکھا کہ ہم نے ایک اور لیجنڈ کو کھو دیا. قوی خان زبردست اداکار اور کمال انسان تھے۔

اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ قوی خان کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے، وہ ایک شاندار اداکار تھے، فن میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024