• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

طعنے نہ دیے جائیں، لیک ہونے والی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں، حریم شاہ

شائع March 3, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے یا ان پر تبصرے کرکے شہرت بٹورنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں لیک ہونے والی اپنی ویڈیوز پر طعنے دینے والے افراد کو کرارا جواب دیا ہے کہ وہ اپنے طعنے اپنے پاس رکھیں، ان کی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں۔

حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی اوریہ کہ ان کا کبھی کسی تیسرے مرد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

اب انہوں نے شوہر بلاول شاہ کے ہمراہ ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ لوگ ان کی ذاتی ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد انہیں شرافت کے طعنے دے رہے ہیں۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں حریم شاہ کو شوہر بلاول شاہ کے ہمراہ اطمینان سے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں شرافت کے طعنے دے رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں طعنے دینے والے لوگ اپنی باتیں اپنے پاس رکھیں، ان کی لیک ہونے والی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز ان کی ذاتی ویڈیوز تھیں، جو انہوں نے گھر میں بنائیں اور انہوں نے اپنی دوستوں صندل خٹک اور عائشہ پر اعتبار کرکے غلطی کی، جنہوں نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو ان پر یقین ہے اور لوگ اپنے طعنے اپنے پاس رکھیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر بلاول شاہ نے بتایا کہ لوگ انہیں بھی پیغامات میں طعنے دے رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ حریم شاہ کو چھوڑ دو۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مشکل حالت میں حریم شاہ کو نہیں چھوڑ سکتے، اگر وہ انہیں اس وقت چھوڑ دیں گے تو وہ عامر لیاقت بن جائیں گی، وہ ڈپریشن میں چلی جائیں گی۔

بلاول شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیوز کے معاملے پر اس وقت حریم شاہ کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور یہ کہ وہ خدا کی رضا کی خاطر ان کے ساتھ ہیں، ہاں البتہ بعد کے معاملات بعد میں دیکھے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ جلد ملک آکر صندل خٹک اور عائشہ پر اہلیہ کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے، ابھی وہ ان خواتین سے متعلق کچھ بات نہیں کرنا چاہتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024