• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رمضان المبارک میں ’مصالحہ پوریاں‘ بنانے کی یہ خاص ترکیب ضرور آزمائیں

شائع March 3, 2023 اپ ڈیٹ March 27, 2023
فوٹو: فوڈفیوژن
فوٹو: فوڈفیوژن

رمضان المبارک میں سب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ معمول سے ہٹ کر کچھ نیا یا کچھ منفرد پکائیں، ویسے پوریاں کھانا کس کو نہیں پسند، آج ہم آپ کو مصالحہ دار پوریاں بنانے کا انوکھا طریقہ سکھائیں گے کہ آپ بازار کی پوریاں کھانا بھول جائیں گے!

اکثر لوگ روایتی پکوان سے ہٹ کر کچھ کھانا چاہتے ہیں ان کے لیے پوریاں بہترین نعم البدل ثابت ہوتی ہیں، اکثر لوگ اتوار کو چھٹی کے روز کھانا پسند کرتے ہیں یہاں تک کہ بازاروں میں بھی ڈھابوں پر کافی رش لگا رہتا ہے لیکن گھر میں مصالحہ دار چیز پوریاں ایک بار بنائیں گے اور جب گھر والے تعریفیں کرکے کھائیں گے تو آپ کو بہت خوشی محسوس ہوگی۔

اجزا:

پوری کے اندر مصالحہ بھرنے کیلئے اجزا:

ابلے ہوئے آلو 2 عدد

دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

چاٹ مسالہ ایک چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

چیڈر چیز (Cheddar cheese) آدھا کپ

موزریلا چیز (Mozzarella cheese) آدھا کپ

کٹا ہوا ہرا دھنیا ایک چمچ

پوری کا آٹا تیار کرنے کیلئے:

چھنا ہوا میدہ ڈھائی کپ

سوجی ایک چوتھائی کپ

چینی ایک چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

دیسی گھی 3-4 چمچ

پانی ایک کپ یا حسب ضرورت

تلنے کے لیے تیل

فوٹو: فوڈفیوژن
فوٹو: فوڈفیوژن

ترکیب:

پوری کا مصالحہ بنانے کی ترکیب:

ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر میش کرلیں۔

پھر اس میں دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، نمک، چاٹ مسالہ، لہسن پاؤڈر، لال مرچ پسی ہوئی، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں چیڈر چیز (Cheddar cheese)، موزریلا چیز (Mozzarella cheese)، تازہ دھنیا شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

پوریوں کیلئے آٹا تیار کریں:

ایک پیالے میں میدہ، سوجی، چینی، نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں دیسی گھی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور آٹا بننے تک گوندھیں، آٹا اچھی طرح گوند جائے تو اس میں تھوڑا گھی لگا لیں اور ڈھک کر 30 منٹ تک ایک جگہ رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک چھوٹا آٹے کا ٹکرا (30 گرام) ہتھیلی میں رکھیں، اس کی گیند کی شکل بنائیں اور انگلیوں کی مدد سے چاروں طرف پھیلائیں۔

آٹے کے بیچ میں جو ہم نے مصالحہ تیار کیا تھا اس کو آٹے کے کناروں میں ہاتھ کی مدد سے پھیلا لیں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور پوریوں کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر سنہری اور کرسپی ہونے تک پکائیں۔

دہی، رائتہ یا چٹنی کے ساتھ مزیدار مصالحہ چیز پوریاں پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024