• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

راولپنڈی: گردے کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

شائع March 2, 2023
روات پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں قانون کی متعلقہ دفعات شامل کی گئیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
روات پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں قانون کی متعلقہ دفعات شامل کی گئیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی پولیس نے دو نرسوں سمیت مرکزی ملزم اور گردے سے محروم کیے گئے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کے بھائی سمیت 4 افراد کو جیل بھیج دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ گردے کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

متاثرہ شخص نے اینٹوں کے بھٹے کے مالک کو قرض واپس کرنے کے لیے اپنا گردہ بیچا۔

پولیس نے مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، گردوں کا غیر قانونی کاروبار 12 فروری کو اس وقت سامنے آیا تھا جب ملزم اعظم کو اس کے آبائی شہر چھوڑنے کے لیے بس اسٹاپ پر جا رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے روات پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں قانون کی متعلقہ دفعات شامل کی ہیں، مقدمے میں ہیومین ٹرانسپلانٹیشن اینڈ ٹشو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

ثاقب کی گرفتاری اور پولیس کو دیے گئے متاثرہ شخص کا بیان سامنے آنے کے بعد گردے کی پیوند کاری میں ملوث نرسنگ اسٹاف کے 4 ارکان اور ڈاکٹر غائب ہو گئے، ملزمان بحریہ فیز 8 میں کرائے کے مکان میں قائم غیر قانونی منی آپریشن تھیٹر میں جراحی کے آلات چھوڑ کر فرار ہوئے، گردے کی پیوند کاری کروانے والا غیر ملکی بھی جائے وقوع سے غائب ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے گردے کی پیوند کاری کے لیے استعمال ہونے والے سرجیکل اور دیگر آلات برآمد کر کے دو گھروں کو سیل کر دیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران گردوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 6 مختلف گروہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024