• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان طویل عرصے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

شائع March 2, 2023
دونوں نیت اور بن روئے میں رومانس کرتے دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دونوں نیت اور بن روئے میں رومانس کرتے دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

لولی وڈ کی ’سپر اسٹار‘ ہیروئن ماہرہ خان اور ہمایوں سعید خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہیں کہ جلد ہی دونوں طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ ہمایوں سعید طویل عرصے بعد اپنی ماضی کی رومانوی ہیروئن ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر رمانس کرتے دکھائی دیں گے۔

دونوں آخری بار 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بن روئے‘ میں دکھائی دیے تھے، جس میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دونوں نے پہلی بار 2011 میں ’نیت‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی تھی اور مذکورہ ڈرامے کے دوران ہی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان دوستی ہوگئی تھی۔

اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے حوالے سے ماضی میں ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ پہلی بار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے جا رہی تھیں تب انہوں نے سن رکھا تھا کہ اداکار عاشق مزاج ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے عاشق مزاج ہونے سے متعلق باتیں سننے کے بعد شوٹنگ کے دوران ہی ہمایوں سعید پر واضح کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے۔

اب طویل عرصے بعد دونوں اداکار ممکنہ طور پر آئندہ سال تک بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں بتایا کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان جلد ہی اپنی رومانوی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ شروع کردیں گے، جسے ممکنہ طور پر آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی کہانی اداکار واسع چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے جو کہ ہمایوں سعید کی فلموں کی پہلی بھی ہدایات دے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کو ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب پروڈیوس کریں گے اور اس میں دیگر بڑے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ خبر سے قبل ہمایوں سعید اور ماہرہ خان گزشتہ عرصے میں متعدد اپنے انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

اگر دونوں کی مذکورہ فلم ائندہ سال ریلیز ہوئی تو دونوں تقریبا ایک دہائی بعد ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024