• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

فیفا ورلڈکپ جیتنے پر میسی نے ساتھی کھلاڑیوں کو انتہائی قیمتی تحفے دے دیے

شائع March 2, 2023 اپ ڈیٹ March 3, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور اسٹاف ممبران کو 35 سونے کے آئی فون تحفے میں دے دیے۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹاف عملے کے ہر رکن کو 24 کیرٹ سونے کے بنے فون تحفے میں دیے ہیں۔

ان تمام آئی فون کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے، دی سن کے مطابق میسی نے 35 سونے کے آئی فون پر ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے جو 5 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 630 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، شرٹ نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے ہیں۔

وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعد آئی فون ڈیزائن کیا۔

سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

بین کا کہنا تھا کہ ’میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کے لیے گھڑی جیسا معمولی تحفے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر لکھنے/کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا۔ ’

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔

فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھی۔

دوسری جانب 28 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025