• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دنیا بھر میں سماجی تحفظ سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ

شائع March 2, 2023
بچوں کو مناسب سماجی تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی انہیں غربت، بیماری، کم تعلیم، اور ناقص غذائیت کا شکار بنا دیتی ہے— رائٹرز/فائل
بچوں کو مناسب سماجی تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی انہیں غربت، بیماری، کم تعلیم، اور ناقص غذائیت کا شکار بنا دیتی ہے— رائٹرز/فائل

بچوں کے حقوق اور مزدوری پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے دو ذیلی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم بچوں کی تعداد میں سالانہ اضافہ ہو رہا ہے جس سے وہ غربت، بھوک اور امتیازی سلوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور یونیسیف نے بچوں کے لیے عالمی سماجی تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ میں خبردار کیا کہ سال 2016 سے 2020 کے درمیان 15 سال تک کی عمر کے مزید 5 کروڑ بچے اہم سماجی تحفظ خاص کر بچوں کے فوائد سے محروم رہے، اس دوران عالمی سطح پر 15 سال سے کم عمر بچوں کی مجموعی تعدادایک ارب 46 کروڑ تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن میں شعبہ سماجی تحفظ کی ڈائریکٹر شاہرا رضوی نے کہا کہ ’بالآخر بچوں کے لیے عالمی سماجی تحفظ میں مناسب سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط کوششیں، مثالی طور پر بچوں کے عالمی فوائد کے ذریعے ہر وقت خاندانوں کی مدد کے لیے، اخلاقی اور عقلی انتخاب ہے اور وہ ایک جو پائیدار ترقی اور سماجی انصاف کی راہ ہموار کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 اور 2020 کے درمیان دنیا کے ہر خطے میں بچوں اور خاندانی فوائد کی کوریج کی شرح گر گئی یا جمود کا شکار ہوگئیں، جس سے کوئی بھی ملک 2030 تک سماجی تحفظ کی خاطر خواہ کوریج حاصل کرنے کے پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر نہیں رہا۔

لاطینی امریکا اور مثال کے طور پر کیریبین کی کوریج تقریباً 51 فیصد سے 42 فیصد تک گر گئی۔

بچوں کو مناسب سماجی تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی انہیں غربت، بیماری، کم تعلیم، اور ناقص غذائیت کا شکار بنا دیتی ہے اور ان کی بچپن میں شادی اور چائلڈ لیبر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وبا کے دوران کثیر الجہتی غربت میں رہنے والے بچوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جس نے بچوں کی غربت کو کم کرنے اور سماجی تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنے میں پچھلی پیش رفت کو الٹا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024