• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلابی رنگت کے پھل اور سبزیاں صحت کے لیے زیادہ مفید

شائع March 1, 2023
—فوٹو: آئی اسٹاک
—فوٹو: آئی اسٹاک

اگرچہ پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات کو مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند پایا گیا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گلابی رنگت کے پھل اور سبزیاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں اور یہ خصوصی طور پر نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔

جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ایک تازہ تحقیق کے مطابق گلابی رنگت کی حامل سبزیوں، پھلوں اور خشک میوہ جات میں جسمانی سوزش، تیزابیت اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں جب کہ ان میں شامل خصوصی اجزا غذائی نالی میں موجود اچھے بیکٹیریاز کو طاقتور بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ گلابی یا سرخ انگور، گلابی آلو، اسٹرابیریز، کھجوریں اور دیگر اقسام کے پھل، میوے اور سبزیوں میں غذائی نالی کے اچھے بیکٹیریاز کو طاقتور بنانے میں مدد فراہم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

اسی طرح گلابی رنگت کے پھل اور سبزیا میٹابولزم نظام کو بہتر بنانے یا انسانی خون میں گلوکوز یعنی شگر کی سطح کو نمایاں کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

ماہرین نے گلابی رنگت کی حامل سبزیوں اور پھلوں کی جانوروں پر تحقیق کی، جس سے واضح طور پر ان کے نظام ہاضمہ میں بہتری نظر آئی۔

ماہرین نے بتایا کہ گلابی رنگت کی حامل سبزیاں اور پھل خصوصی طور پر غذائی نالی اور نظام ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے سمیت خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرکے ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

تحیق میں بتایا گیا کہ ایسی سبزیوں، پھلوں اور میووں میں شامل خصوصی اجزا جسمانی سوزش یا دائمی تیزابیت کو بھی نمایاں کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی متعدد تحقیقات میں سرخ یا گلابی آلو سمیت اسٹرابیریز اور سرخ انگوروں کو انسانی صحت کے لیے مفید بتایا جا چکا ہے جب کہ عام طور پر پھلوں اور سبزیوں کو مجموعی طور پر صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گلابی یا سرخ رنگت کی سبزیوں اور پھلوں میں پیاز، گاجر، شلجم، آلو، بینگن، ٹماٹر، اسٹرابیریز، بیریز، کھجور، انگور، انار اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024