• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ ارمینا خان کا ماں بننے کے بعد پہلی بار والدین کی جدوجہد سے متعلق کھل کر اظہار خیال

شائع February 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پہلی بار بچوں کی پرورش سے متعلق والدین کی جدوجہد پر کھل کر بات کی ۔

حال ہی میں ارمینا خان نے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوش خبری دی تھی جس کا نام انہوں نے آہمیہلی آئیلہ رکھا تھا.۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور شوہر فیصل خان کی فلٹر کے بغیر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس تصویر میں ہمارے بغیر دھلے ہوئے چہرے، الجھے بال اور جاگتی راتیں، پریشانی اور خوف ، کسی کی بھی مدد کی بغیر بچوں کی پرورش اس طرح ہوتی ہے جو فلموں میں نہیں دکھایا جاتا، یہ مشکل ضرور ہے لیکن والدین اپنی بچوں کی پرورش دل سے کرتے ہیں ۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بچے کے چہرے پر ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیے والدین یہ جدوجہد روز کرتے ہیں ۔

اداکارہ نے لکھا کہ والدین سپر ہیومن ہیں، اگر آپ حال ہی میں والدین بنیں ہیں تو حوصلہ رکھیں کیونکہ یہ مشکل ضرور ہے لیکن یہ سفر بہت خوبصورت ہے ۔

گزشتہ سال دسمبر میں ارمینا نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

اُنہوں نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے خیر خواہوں، مداحوں، فیملی اور دوستوں کے لیے ایک خوش خبری ہے کہ ہمارے گھر ننھی پری’ایمیلی اسلا (آہمیہلی آئیلہ)’ کی پیدائش ہوئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ، بیٹی کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی بیٹی کا نام پتہ چلنے پر تھوڑی الجھن میں مبتلا نظر آئے۔

جس کے بعد ارمینا خان کے شوہر فیصل خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کا مکمل نام، مطلب اور صحیح تلفظ بتا دیا۔

فیصل خان نے اپنی بیٹی کے معنی اور صحیح تلفُظ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ آہمیہلی کے معنی ہیں’محنتی اور جفاکش’ جبکہ آئیلہ کے ہسپانوی معنی ’خدا کے لیے وقف ہونا‘ اور عبرانی معنی ’روشنی کا دائرہ‘ ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ارمینا خان نے فیصل خان سے 2020ء میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024