• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حج کی فیس ڈالرز میں ادا کرنے والے عازمین کو ’خصوصی رعایت‘ دینے کا فیصلہ

شائع February 25, 2023
عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے کرنسی منتخب کرنے کا آپشن ہوگا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے کرنسی منتخب کرنے کا آپشن ہوگا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

حکومت ان عازمین کو مراعات فراہم کرے گی جو حج کے واجبات ڈالرز میں ادا کریں گے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور نے ان عازمین حج کے لیے 25 فیصد خصوصی کوٹہ مختص کیا ہے جو رقوم ڈالرز میں جمع کرائیں گے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے کہ جب حکومت کو تیزی سے کم ہوتے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

سما ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جو عازمین حج درخواست کی فیس اور دیگر چارجز امریکی ڈالرز میں ادا کریں گے انہیں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

حج پالیسی 2023 کے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے کرنسی منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق نئی حج پالیسی کے تحت ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو قرعہ اندازی سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024