• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیروز خان نے نمبر ز لیک کیوں کیے ؟ یاسر حسین نے وجہ بتا دی

شائع February 25, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار یاسر حسین نے فیروز خان کی جانب سے نمبر لیک کرنے کے معاملے پر انہیں بے وقوف کہہ دیا۔

حال ہی میں یاسر حسین اداکارہ نریمان خان کے ہمراہ دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئے، اسی دوران میزبان نے ان سے فیروز خان کی جانب سے نمبر لیک کرنے اور نوٹس بھیجنے کے معاملے سے متعلق سوال کیا۔

انہوں نے جواب میں کہا کہ ’میرا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے، خواہ مخواہ مجھے اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے‘۔

میزبان نے نمبر لیک کرنے سے متعلق سوال کیا تو یاسر حسین نے جواب میں کہا کہ ’صرف میرا نہیں 10 لوگوں کا نمبر لیگ ہوگیا ہے‘۔

اداکار نے کہا کہ میرے پاس مہنگا فون ہے جس کا یہ فائدہ ہے کہ کوئی نامعلوم نمبر سے آپ کو فون نہیں کرسکتا، لیکن اس کا نقصان بھی ہے، جس نے بھی نمبر لیک کیے ہیں وہ عجیب بے وقوف انسان ہے ، اس نے خواتین وحضرات سب کے ساتھ نمبر لیک کردیے ایسا کون کرتا ہے’۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ’ فیروز بہت جلدی میں تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے نمبر لیک کیے لیکن ایف آئی اے اُن کے پیچھے ہے جلد ہی وہ انجام بھگتیں گے۔’

میزبان کے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ میری بیوی (اقرا عزیز) نے فیروز کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا تو بدلے میں فیروز نے مجھے نوٹس بھیج کر میرا نمبر لیک کردیا’۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزامات لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردیں، ان تصاویر پر اداکاروں کے گھر کا پتا اور موبائل نمبرز درج تھے۔

تاہم فیروز خان نے کچھ ہی دیر بعد وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن تب تک وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے فیروز خان کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024