• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

چندرپال اور نتینی کا منفرد ریکارڈ، 20سال بعد ان کے بیٹوں کے نام منتقل

شائع February 24, 2023
چندرپال اور نتینی کا 2001 سے 2008 کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں اور دو ون ڈے میچوں میں آمنا سامنا ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی/ اے پی
چندرپال اور نتینی کا 2001 سے 2008 کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں اور دو ون ڈے میچوں میں آمنا سامنا ہوا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی/ اے پی

دنیائے کرکٹ میں ہر روز نت نئے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بعض اوقات کئی سال قبل پیش آنے واقعات حیران کن طور پر اسی انداز میں دوبارہ سامنے آتے ہیں۔

ماضی کے دو بہترین کھلاڑی جنوبی افریقہ کے مکھایا نتینی اور ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنی، اپنی ٹیموں کو کئی میچوں میں فتوحات سے ہمکنار کرایا اور اب ان دونوں کامیاب کھلاڑیوں کے بیٹے بھی کرکٹ کے میدان میں آ چکے ہیں۔

دونوں نوجوانوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا اور چندرپال کے بیٹے نے بلے بازی اور نتینی کے بیٹے نے والد کی طرح فاسٹ باؤلرز بننے کا انتخاب کیا۔

چندرپال کے بیٹے ٹیگنارائن چندرپال تو عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور بہترین انداز میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے تیسرے ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بھی بنائی تھی۔

دوسری جانب نتینی کے بیٹے تھانڈو نتینی نے اب تک بین الاقوامی سطح پر تو اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کی لیکن حال میں انہیں جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف انویٹیشنل الیون کی نمائندگی کا موقع ملا۔

ایک طرح سے یہ میچ ماضی کے دونوں کھلاڑیوں کے بیٹوں کے درمیان مقابلہ ثابت ہوا جس میں نتینی کا بیٹا بازی لے گیا۔

تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران تھانڈو نے ناصرف پہلی اننگز میں ٹیگنارائن چندرپال کو آؤٹ کیا بلکہ دوسری اننگز میں بھی انہیں چلتا کر کے اپنے والد کے انداز میں جشن منایا، ٹیگنارائن پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 12 رنز بنا سکے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس مسابقت نے 20سال قبل انہی دونوں کے والد کے درمیان مسابقت کی یاد تازہ کر دی جب مکھایا نتینی نے چندرپال کو دونوں اننگز میں آؤٹ کیا تھا۔

2003 میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی اننگز میں چندرپال صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے البتہ دوسری اننگز میں بھی مکھایا نتینی کا شکار بننے سے قبل انہوں نے 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کرکٹ کی بائبل تصور کیے جانے والے ادارے وزڈن کے مطابق چندرپال اور نتینی کا 2001 سے 2008 کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں اور دو ون ڈے میچوں میں آمنا سامنا ہوا تھا اور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر نے ویسٹ انڈین بلے باز کو 7مرتبہ اپنا نشانہ بنایا۔ْ

چندرپال کا اپنے کیریئر کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف بھی شان دار ریکارڈ رہا اور انہوں نے افریقی ٹیم کے خلاف 23 ٹیسٹ میچوں میں پانچ سنچریاں بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025