• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

رنویر سنگھ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے

شائع February 22, 2023
دونوں کی سیلفی وائرل ہوگئی — اسکرین شاٹ
دونوں کی سیلفی وائرل ہوگئی — اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ امریکا میں کھچوائی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

رنویر سنگھ نے ایک دن قبل اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ امریکی ریاست اٹاہ میں کھچوائی گئی سیلفی شیئر کی تھی۔

مذکورہ سیلفی میں رنویر سنگھ کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سیلفی کو ملالہ کے شوہر نے بھی شیئر کیا — فوٹو: انسٹاگرام
سیلفی کو ملالہ کے شوہر نے بھی شیئر کیا — فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں مذکورہ سیلفی کو ملالہ یوسف زئی کے شوہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

رنویر سنگھ اور ملالہ یوسف زئی دونوں والی بال ٹورنامنٹ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے، تاہم دونوں کے درمیان وہاں اچانک ملاقات ہوئی۔

دونوں شخصیات کے علاوہ والی بال ٹورنامنٹ میں معروف ہولی وڈ شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں جن کے ہمراہ رنویر سنگھ اور ملالہ یوسف زئی نے بھی تصاویر بنوائیں۔

اسی حوالے سے بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا نے بتایا کہ رنویر سنگھ نے والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی دیرینہ خواہشات بھی پوری کیں اور وہ ان شخصیات کے ساتھ سیلفی بنواتے دکھائی دیے، جن کے وہ مداح تھے۔

رنویر سنگھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھچوائی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025