• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی آئی دھرنا کیس سے عمران خان، دیگر کے خلاف دہشتگردی کی دفعات خارج

شائع February 21, 2023
جج راجا جواد عباس نے کیس سیشن عدالت بھجوادیا—فائل/فوٹو:ڈان نیوز
جج راجا جواد عباس نے کیس سیشن عدالت بھجوادیا—فائل/فوٹو:ڈان نیوز

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 2014 کے دھرنے پر عمران خان اور دیگر کے خلاف درج 2 مقدمات میں سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جج راجا جواد عباس نے کیس سیشن عدالت بھجوادیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دھرنے کے دوران اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 31 اگست 2014 کو پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کیا تھا، اس دوران ان کی ایوانِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا، جس کی وجہ سے پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔

حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر حملے سیمت سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024