• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

کانٹیکٹ لینس کے استعمال سے امریکی شہری بینائی سے محروم

شائع February 19, 2023
— فوٹو: سی این این/انسٹاگرام
— فوٹو: سی این این/انسٹاگرام

اگر آپ بھی رات کو آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس لگا کر سوتے ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ اس سے آپ بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک امریکی شہری کے ساتھ پیش آیا جب وہ رات کو سونے سے قبل آنکھوں سے کانٹیکٹ لینس نکالنا بھول گئے تھے۔

اس کے نتیجے میں وہ آنکھوں کے ایسے مرض کا شکار ہوگئے جس سے وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

برطانوی جریدے ’ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق ’21 سالہ امریکی شہری ’مائیک‘ جب اگلی صبح نیند سے بیدار ہوئے تو ان کی ایک آنکھ میں پیراسائٹ موجود تھے جس کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

مائیک کا کہنا تھا کہ ’میں ایک آنکھ سے نہ کام کرسکتا ہوں نہ باہر جاسکتا ہوں، اس وقت میں مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں‘۔

یاد رہے کہ بعض اوقات لوگ سونے سے قبل آنکھوں سے کانٹیکٹ لینس نکالنا بھول جاتے ہیں یا کچھ احتیاط نہیں کرتے، کانٹیکٹ لینس کا درست استعمال ہی آپ کو بینائی کی محرومی سے بچا سکتا ہے۔

سوتے ہوئے، نہاتے ہوئے یا پھر تیراکی کے دوران کانٹیکٹ لینس کا بالکل بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے، اس سے آپ بینائی سے مستقل طور پر محروم ہوسکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر پر مزید تفصیلات کے لیے ڈان نیوز کی یہ خبر ’کانٹیکٹ لینسز کے استعمال میں احتیاط بینائی کے لیے ضروری‘ لازمی پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024