• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی ظفراور دانیال ظفر کی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا گانا ’رات دن‘ ریلیز

شائع February 17, 2023
— تصویر: اسکرین شاٹ
— تصویر: اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر اوران کے بھائی دانیال ظفر انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کے گانے ’رات دن‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔

انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کے گانے ’رات دن‘ میں خصوصی طور پر علی ظفر اور دانیال ظفر کا ڈیجیٹل اوتار بھی بنایا گیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت جیسا کوئی احساس نہیں ہے، یہ ایک دلچسپ لیکن پیچیدہ جذبہ ہے، جو ایک ساتھ خوشی اور غم لاتا ہے، محبوب کے ساتھ گزارے گئے لمحات وقت اور جگہ سے ماورا ہوتے ہیں۔’

گلوکار نے لکھا کہ ’محبت کے جذبات کو اکثر لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اسی لیے شاعری، موسیقی یا فن کے ذریعے اظہار کیا جاتا ہے، میرا نیا گانا محبت کا ایسا ہی ایک تجربہ ہے‘۔

علی ظفر نے 3 منٹ 45 سیکنڈ کے دورانیے کے گانے کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ کی ہے، جسے اب تک 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے گانے اور ویڈیو کو کافی سراہا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024