• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان نے گندھارا تہذیب کے 173 فن پارے چین کو نمائش کیلئے ادھار دے دیے

شائع February 13, 2023
— فوٹو: محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر
— فوٹو: محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر

اسلام آباد کے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھروں نے گندھارا آرٹ کے 100 سے زائد فن پاروں کی سب سے بڑی کھیپ چین کو نمائش کے لیے ادھار دے دیے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پشاور، سوات، دیر، ہنڈ، ٹیکسلا، کراچی اور اسلام آباد کے عجائب گھروں سے گندھارا آرٹ کے 173 فن پارے 15 فروری کو بیجنگ کے پیلس میوزیم فاربڈن سٹی میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گیں، یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آثار قدیمہ کے صوبائی محکموں نے بھر پور تعاون فراہم کرتے ہوئے گندھارا آرٹ کے چند بہترین فن پارے چین کو نمائش کے لیے دھار دیے ہیں۔

اس نمائشی تقریب میں پاکستان کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، چین میں پاکستانی سفارتخانے، اسلام آباد میں چینی سفارت خانے اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے تقریب کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن نے کہا کہ اس تقریب کی بدولت چین اور پاکستان کے درمیان عجائب گھروں (میوزیم) اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے نئے مواقع ملے گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے فروغ اور تحفظ کے لیے پیلس میوزیم چین کا سب سے ادارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیلس میوزیم پاکستانی ہم منصبوں کو آثار قدیمہ کی تحقیق، دستاویزات اور میوزیم کے فن پاروں اور پاکستان کے پیشہ ور نوجوانوں کو اسکالرشپ کے لیے تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں پیلس میوزیم کے مشترکہ منصوبے پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اداروں کی وسعت میں اضافے میں معاون ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ آخری بار پاکستان نے قدریم نوادرات کی اتنی بڑی کھیپ سنہ 2008 میں نمائش کے لیے ادھار دیے تھے، جس میں تقریباً 250 تاریخی اشیا جرمنی کو نمائش کے لیے دی گئی تھیں، سنہ 2011 سے قبل یہ فن پارے سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

چین نے بھی 250 تاریخی فن پاروں کی درخواست کی تھی تاہم انتظامی وجوہات کی وجہ سے لاہور میوزیم اس کو عملی شکل دینے میں ناکام رہا۔

اسلام آباد میوزیم نے 10 تاریخی فن پارے بھی نمائش کے لیے ادھار دیے ہیں جن میں دوسری صدی کا سونے سے بنا یونانی پیالہ بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر حسن نے ڈان کو بتایا کہ یہ نمائش پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024