• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جنوبی پنجاب میں سی پیک منصوبوں کے عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

شائع February 11, 2023
مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے ارد گرد بھی سیکورٹی سخت کی جائے گی—فائل فوٹو: اے پی
مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے ارد گرد بھی سیکورٹی سخت کی جائے گی—فائل فوٹو: اے پی

جنوبی پنجاب میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر مامور عملے اور خاص طور پر چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ڈان اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ احکامات ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کے موقع پر چینی شہریوں کے رہائشی علاقے، کام کی جگہوں اور اہم تنصیبات پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے دیے۔

انہوں نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو اضافی طور پر چوکنا رہنے اور اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے تکمیل حکومت کی ترجیح ہے اور یہ سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں کام کرنے والے عملے بالخصوص غیر ملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پراجیکٹ ایریا کے آس پاس کے مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا۔

مقصود الحسن نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں اور شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کے لیے افسران کو اہلکاروں کے ساتھ میدان میں موجود ہونا چاہیے، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے ارد گرد بھی سیکورٹی سخت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024