• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

روس: یوکرین کی حمایت کرنے پر روسی گلوکارہ ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار

شائع February 11, 2023
فوٹو: وکی پیڈیا
فوٹو: وکی پیڈیا

یوکرین کے حق میں اور روسی فوجی آپریشن کے خلاف بولنے پر روس نے ملک کی معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے روسی نیوز ایجنسی طاس کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ روسی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ گلوکارہ زمفیرہ نے کھلے عام یوکرین کی حمایت کی تھی اور غیر دوستانہ ممالک میں کانسرٹ کیے جبکہ خصوصی عسکری آپریشن کی مخالفت میں بیانات دیے، وزارت کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے بیرونی ذرائع سے مدد حاصل کی ہے۔

زمفیرہ وسطی روس کے علاقے باسکورتستان میں پیدا ہوئیں جنہوں نے 1998 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور روس اور دیگر سابق سوویت ریاستوں میں مقبولیت حاصل کی۔

معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا روس کی یوکرین کے ساتھ تنازعے کی مخالفت کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔

فروری 2022 میں روس کا یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد متعدد ویب سائٹس کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ وہ روس چھوڑ کر فرانس میں چلی گئی ہیں۔

جن روسی شہریوں کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا جاتا ہے روسی پولیس انہیں تلاش کرکے سزائیں دیتی ہے اسی لیے ماضی میں کئی روسی شہری ملک چھوڑ نے پر مجبور ہوئے۔

وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سیاستدان دمتری گڈکوف سمیت کئی دیگر روسی شہریوں کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024