• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

شائع February 11, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہے لیکن ان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ واقعی دنگ رہ جائیں گے۔

ان دنوں اداکار اپنی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد ہونے والے مختلف ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے مطابق شاہ رخ خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے نیلے رنگ کی گھڑی پہن رکھی ہے جس کے بارے میں مداح تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میگزین انڈیا ٹوڈے کے مطابق گھڑی کی قیمت 4 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے زائد ہے جو 16 کروڑ پاکستان روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈ(Audemars Piguet) کی ہے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز کے ابتدائی تین ہفتوں میں ریکارڈ 850 کروڑ روپے کمائی کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں عالمی فلم بھی بن گئی ہے۔

’پٹھان‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر کی 8 ہزار سینما اسکرینز پر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی بھارتی فلم بنی تھی، جسے اتنی زیادہ اسکرینز پر پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024