• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

موسم سرما میں مختلف ذائقے کی مزیدار چائے بنائیں

شائع February 10, 2023
فائل فوٹو: پن ٹرسٹ
فائل فوٹو: پن ٹرسٹ

اکثر افراد کی صبح چائے کے بغیر نامکمل ہوتی ہے اور وہ اس کے بغیر خود کو مکمل طور پر جاگا ہوا محسوس نہیں کرتے،اگر آپ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہے تو چائے کے مختلف اور آسان ترکیبیں ضرور آزمائیں۔

چائے کا شمار دنیا کے پسندیدہ مشروب میں ہوتا ہے، سردی ہو یا گرمی، اس کی ہر موسم میں طلب ہوتی ہے۔

اگر بارش ہورہی ہو تو ساتھ میں سموسے اور پکوڑے ہوں تو چائے کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔

زیادہ تر لوگ کڑک چائے پینا پسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ الائچی والی چائے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو چائے کی مختلف ترکیبیں بتانے والے ہیں جسے آپ باآسانی گھر میں بنا کر اپنی فیملی کے ساتھ لطف انداز ہوسکتے ہیں۔

1۔گلاب چائے

خوش ذائقہ اور خوشبودار گلاب چائے خصوصی مواقع یا دعوتوں کے لیے بہترین ہوتی ہے، گلاب چائے بنانے کے لیے نیچے دی ہوئی ترکیب آزمائیں۔

اجزا:

2 کپ پانی، پتی، 2 کپ دودھ، گلاب کی پتیاں، 2 چمچ لال شربت

ترکیب:

ایک ساس پین میں 2 کپ پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی شامل کر کے اس کو ابال لیں اس کے ساتھ ایک اور ساس پین لیں جس میں 2 کپ دودھ ڈالیں اور ایک چمچ گلاب کی تازہ پتیوں شامل کریں اس کے بعد اس میں 2 چمچ لال شربت کے ملا کر دھیمی آنچ پر 10 منٹ تک پکائيں اس کے بعد چائے کی پتی والا ساس پین بھی اس میں انڈیل لیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں، جوش کھانے پر کپ میں چھان کر نکال لیں اور پسے ہوئے بادام چائے کی سطح پر ڈال کر پیش کریں۔

2۔ چاکلیٹ چائے

اجزا:

پانی (1/4 کپ)، دودھ (ایک کپ) ، پتی( ¾ چائے کا چمچ) ، چینی ( 2 چمچ) ، کوکو پاؤڈر ( ½ چائے کا چمچ)

ترکیب:

ایک ساس پین میں 1/4 کپ پانی اور ایک کپ دودھ اور 3/4 چائے کا چمچ پتی اور 2 چائے کا چمچ چینی شامل کریں، ابال آنے کے بعد 1/2 چائے کا چمچ کوکو پاؤڈر شامل کرلیں، پھر جوش کھانے پر کپ میں چھان کر نکال لیں اور مہمانوں کو پیش کریں۔

3۔ تندوری چائے

اجزا:

ایک مٹی کا پیالہ ، پانی ( 1/4 کپ)، دودھ ( 1 کپ)، پتی ( 1 چمچ)، چینی ( 2 چمچ)، ادرک (½ انچ)

ترکیب:

ایک ساس پین میں پانی، دودھ، پتی، چینی اور ادرک شامل کرکے ابال لیں، دوسرے چولہے پر مٹی کا پیالہ تیز آنچ پر گرم کرلیں اور خالی ساس پین کے اندر رکھ لیں اور بنی ہوئی چائے کو اس میں شامل کرلیں اور پھر ایک کپ میں نکال لیں، مزیدار تندوری چائے تیار ہے۔

4۔ آئس ٹی

اجزا:

پانی( 1 کپ)، چینی (2 چمچٌ)، چائے ( 1 چمچ)، برف

ترکیب:

ایک ساس پین میں پانی، چینی اور پتی شامل کرکے ابال لیں، جب پوری طرح پک جائے تو خالی کپ میں 3 سے 4 برف کے ٹکڑے شامل کرکے چائے کو کپ میں چھان کر نکال لیں اور نوش فرمائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024