• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کا 200 میگا پکسل کیمرا کا گلیکسی ایس 23 پیش

شائع February 7, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے اب تک کے سب سے بہترین فونز گلیکسی ایس 23 کے 3 فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

سام سنگ نے پہلی بار اپنے کسی بھی موبائل میں 200 میگا پکسل کا کیمرا دیا ہے، جس سے متعلق پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اسے گلیکسی ایس 23 الٹرا میں دیا جائے گا۔

کمپنی کے گلیکسی ایس سیریز کے پیش کیے گئے تین فونز میں سب سے بہترین اور مہنگا فون گلیکسی ایس 23 الٹرا ہے جس کی قیمت تقریبا پاکستانی پونے چارلاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم کمپنی نے فوری طور پر اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

گلیکسی ایس 23 الٹرا

کمپنی نے اس فون کو 8۔6 انچ کے بڑے اسکرین اور جدید ڈیزائن کے ساتھ مختلف رنگوں میں پیش کیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن زی کی چپ دی گئی ہے جب کہ اسے 8 اور 12 جی بی کی مختلف ریمز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں اینڈرائڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں 256 اور 512 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ اس میں ورچوئل میموری کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے اہم بات اس کے بیک کا طاقتور کیمرا ہے، گلیکسی ایس 23 الٹرا کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 10 اور 12 میگا پکسل کے کیمرے ہیں۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون کو 5 ہزارایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ٹائپ سی کے فاسٹ چارجر فون کو فنگر پرنٹ اور دیگر جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں کیمرا کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس 23 الٹرا کا 200 میگا پکسل کیمرا انتہائی کم روشنی میں بھی بہترین اور صاف تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے اہل ہے۔

مذکورہ فون کو متعدد ممالک میں آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور اس کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔

گلیکسی ایس 23 الٹرا کی قیمت 1110 امریکی ڈالر سے لے کر 1200امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی قیمت اتنی ہی یعنی پاکستانی تقریبا پونے چارلاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایس 23 پلس

اس فون کو 6۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا اور یہ فون الٹرا سے چھوٹا ہے۔

اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس موبائل کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 10 میگا پکسل کے ہیں۔

گلیکسی ایس 23 پلس کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس فون کو بھی مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کو 8 جی بی ریم اور مختلف میموری سائز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں بھی فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے اور اس کی قیمت 950 سے 1030 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

گلیکسی ایس 23

کمپنی نے اپنے تیسرے فون کو 1۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ یکم فروری کو متعارف کرائے گئے تینوں فونز میں سب سے چھوٹا فون ہے۔

اس فون کو بھی 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اس میں 128 اور 256 سمیت 512 جی بی میموری کے ماڈیول بھی دیے گئے ہیں۔

گلیکسی ایس 23 کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 12 اور تیسرا 10 میگا پکسل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 39 ایم اے ایچ کی بیٹری 15 واٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت بھی مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے اور اس کی قیمت 800 سے 875 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024