• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

شام اور ترکیہ میں خوفناک زلزلے سے تباہی کے مناظر

امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی تقریباً 17.9 کلومیٹر تھی۔
شائع February 6, 2023

ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 912 اور شام میں 560 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان ہوا ہے۔

ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک عمرت کا نصف حصہ ملبے میں تبدیل ہوگیا ہے—فوٹو: رائٹرز

زلزلے کی وجہ سے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں —فوٹو: رائٹرز

ملبے کے ڈھیر سے متاثرین کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکار اور شہری اپنی کوششوں میں مصروف ہیں — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی تقریباً 17.9 کلومیٹر تھی، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔

یہ دونوں ممالک میں اس صدی کا سب سے خطرناک زلزلہ ہے جس سے اب تک دونوں ممالک میں 14 سو کے قریب شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار تک افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 221 افراد ہلاک اور 419 سے زائد زخمی ہوئے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

شام میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک متاثرہ بچے کو ملبے سے نکالنے کے بعد لے جایا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

شام کے ایک قصبے میں زلزلے کی تباہی کے بعد ریسکیو اہلکار اور شہری متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی

شام کے علاقے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کو ملبہ ہٹایا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ترکیہ میں اس صدی کے سب سے خطرناک زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے—فوٹو:اے ایف پی

زلزلے میں متاثر ہونے والوں کے لیے کھانا لایا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ہیڈر تصویر: ترکیہ میں شدید زلزلے سے 5 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ابھی تک ریسکیو کا عمل جاری رہے—فوٹو: انادولو ایجنسی