• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی: حکومت سندھ نے نجی تقریب کے لیے چڑھا گھر کی بندش کا نوٹس لے لیا

شائع February 5, 2023
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن کو عوام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن کو عوام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

سندھ حکومت نے 3 فروری کو ایک نجی تقریب کی خاطر ایک سینئر سرکاری اہلکار کے کہنے پر کراچی کے چڑیا گھر کے نام سے معروف زولوجیکل گارڈن کی جزوی طور پر بندش کا نوٹس لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ اور ان کے اہل خانہ نے سرکاری مقامات پر نجی تقریبات پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

سندھ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل احمد راجپوت نے ڈان کو بتایا کہ چڑیا گھر کے انتظامی ادارے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے حقائق جاننے کے لیے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن کو عوام کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ ان کا خاندان نجی تقریب کی میزبانی کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں لوگوں کا سالگرہ منانا معمول کی بات ہے لیکن اس کے لیے عام لوگوں یا آنے والوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024