• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مزیدار چاکلیٹ ویفلز بنانے کا آسان طریقہ

شائع February 2, 2023
—فوٹو: فوڈ فیوژن
—فوٹو: فوڈ فیوژن

کوئی بھی کھانا میٹھے کے بغیر نامکمل لگتا ہے، آج کل ہر کوئی چاکلیٹ اور اس سے بنی ہر چیز کو شوق سے کھاتا ہے، تاہم چاکلیٹ ویفلز بھی ان میں سے ایک ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس میٹھی سوغات کا استعمال بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے لیکن زیادہ چاکلیٹ کھانا بھی صحت کے لیے خطرناک ہے اس لیے مقدار کا صحیح استعمال ہی صحت کے لیے مفید ہے۔

ایک سے دو مہمانوں کو چاکلیٹ ویفلز پیش کرنے کے لیے نیچے دی گئی اجزا اور ترکیب آزما سکتے ہیں۔

اجزا:

چاکلیٹ ساس بنانے کے لیے:

دودھ (ایک کپ)

کوکو پاؤڈر (آدھا کپ)

چینی (¾ کپ)

نمک (⅓ کھانے کا چمچ)

کارن فلور (مکئی کا آٹا) ایک کھانے کا چمچ

ونیلاایسنس ( ایک کھانے کا چمچ )

مکھن (ایک سے دو کھانے کے چمچ)

ویفلز بنانے کے لیے:

دودھ ایک اور ¼ کپ

تصویر بشکریہ: فوڈ فیوژن
تصویر بشکریہ: فوڈ فیوژن

2 انڈے

ونیلا ایسنس (آدھا کھانے کا چمچ)

مکھن (100 گرام)

میدہ (2 کپ)

کوکو پاؤڈر (¼ کھانے کا چمچ)

بیکنگ پاؤڈر (2 اور ½ کھانے کا چمچ)

نمک (¼ کھانے کا چمچ)

براؤن شوگر پاؤڈر (¾ کپ)

چاکلیٹ ساس بنانے کی ترکیب:

ایک ساس پین میں دودھ، کوکو پاؤڈر، چینی، نمک، کارن فلور اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ساس پین کو چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ کر3سے 4 منٹ تک مسلسل چمچا چلاتے ہوئے (ساس گاڑھا ہونے تک) پکائیں۔

ویفل آمیزے کو بوتل میں ڈالیں—تصویر: فوڈ فیوژن
ویفل آمیزے کو بوتل میں ڈالیں—تصویر: فوڈ فیوژن

اس کے بعد مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔

ویفلز کا آمیزہ بنانے کی ترکیب:

ایک جَگ میں دودھ اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ونیلا ایسنس اور مکھن ڈال رک اچھی طرح دوبارہ مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔

بڑے پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر اور نمک اور پھر براؤں شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد سائیڈ پر رکھا ہوا انڈے اور دودھ کے مکسچر کو بڑے پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ویفل میکر میں ویفل پکائیں—تصویر: فوڈ فیوژن
ویفل میکر میں ویفل پکائیں—تصویر: فوڈ فیوژن

جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے کسی بوتل میں ڈال دیں۔

ویفل میکر کو گرم کرلیں اور اس میں تھوڑا تیل ڈال دیں۔

بوتل میں ڈالے گئے تیار ویفلز کے آمیزے کو گرم میکر میں 5 سے 6 منٹ تک پکالیں۔

ویفلز کو آپ دو طریقوں سے پیش کرسکتے ہیں۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ چاکلیٹ ویفلز پر بنا ہوا چاکلیٹ ساس، کریم، چاکلیٹ چپس اور کیلے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے پیش کرسکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چاکلیٹ ویفلز پر ونیلا آئس کریم، تیار چاکلیٹ ساس، چاکلیٹ چپس اور پودینے کے پتوں کے ساتھ بھی پیش کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024