• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرِعام پر آگئیں

شائع February 1, 2023
پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش  15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی—فوٹو: رائٹرز
پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی—فوٹو: رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایک روز قبل لاس اینجلس میں منعقد ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شرکت کی تھی، جوڑے نے پہلی بار اپنی بیٹی ’مالتی میری جونس‘ کو بھی میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ کیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا، تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اس سے قبل بھی کئی بار اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن اداکارہ نے ہمیشہ بچی کے چہرے پر ایموجی لگائی تھی۔

تاہم بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی تبصرے کیے، کئی صارفین نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

انہوں نے مداحوں اور میڈیا کو اپیل کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

40 سالہ ادارہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024