• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

شائع January 29, 2023
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا جس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 5 جنوری کو بھی اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے بتایا کہ 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے شام کو 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل سمیت دیگر علاقوں اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے دیگر شہروں ملتان، راولپنڈی، مری، چنیوٹ، شور کوٹ، نوشہرہ، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل بھی نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ، شرقپور، جڑانوالا اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔

لاہور کے چند شہریوں نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے زلزلے سے قبل ایک آواز سنی تاہم کسی قسم کا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024