• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’پٹھان‘ کی کامیابی پر ماہرہ خان اور عتیقہ اوڈھو کا شاہ رخ کے لیے پیار بھرا پیغام

شائع January 27, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی فلم ’رئیس‘ میں رومانس کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان اور سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھارتی اداکار کی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے اداکار کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ماہرہ خان بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے بعد متعدد بار ان کے لیے محبت کا اظہار کر چکی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل ہونے سے تعبیر بھی کر چکی ہیں۔

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا پٹھان قرار دیا—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا پٹھان قرار دیا—اسکرین شاٹ

تاہم حال ہی میں ایک بار پھر انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ’پٹھان‘ قرار دیا۔

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ریلیز ہونے اور اس کی کامیابی کے بعد ان کے ساتھ ’رئیس‘ فلم میں فلمائے گئے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’پٹھان‘ قرار دیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

ماہرہ خان نے رئیس میں شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان نے رئیس میں شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

ان کی طرح سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے پیار کا اظہار بھی کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں سب کا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی، جس دوران بولی وڈ بادشاہ انہیں بہت عزت اور پیار دیا۔

سینیئر اداکارہ نے شاہ رخ خان کو محبت کرنے والا، مہربان اور بہترین شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے انہیں ان کی فلم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

ساتھ ہی عتیقہ اوڈھو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال ہوں گے اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلمیں دیکھی جانے لگیں گی۔

پٹھان 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
پٹھان 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ’پٹھان‘ کو 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض دو دن میں 220 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

فلم نے پہلے ہی دن 105 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ بنایا تھا اور وہ پہلی بھارتی فلم بنی تھی، جس نے ریلیز کے پہلے دن اتنی کمائی کی، یوں ’پٹھان‘ دو دن میں تقریبا سوا دو ارب روپے کمانے والی بھی پہلی بھارتی فلم بنی تھی۔

’پٹھان‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر کی 8 ہزار سینما اسکرین میں پیش کیا گیا تھا، تاہم اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، کیوں کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر چند سال سے پابندی عائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024