• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سونا 4ہزار900روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95ہزار500روپے ہو گئی

شائع January 26, 2023
ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 900 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 95ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔

جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 936 ڈالر ہو گئی ہے۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں نو فیصد سے زائد اضافے کے اثرات سونے کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت سوا دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر اس قیمت پر مستحکم ہوجاتا ہے تو پھر سونے کی قیمت یہاں سے کم ہونے کے بھی کافی امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی مقررہ حد (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ اضافے کے بعد 255 روپے 43 پیسے کا ہوگیا۔

غیرسرکاری ایکسچینج ریٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 24 روپے 54 پیسے یا 9.61 فیصد اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں 12 روپے یا 4.94 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈالر 255 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 230 روپے 89 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج روپے کی قدر میں مزید 24 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024