• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بہاولپور میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد

شائع January 25, 2023
ریکسیو ٹیم کا کہنا ہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں خود پھندا ڈالا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ریکسیو ٹیم کا کہنا ہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں خود پھندا ڈالا—فائل فوٹو: اے ایف پی

بہاولپور کی کوثر کالونی میں ایک نابالغ لڑکے کی اپنے گھر کی چھت سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایک فون کال موصول ہونے پر ٹیم ارشد نامی شہری کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے اس کے 12 سالہ بیٹے عبداللہ کو مردہ پایا۔

ریکسیو ٹیم کا کہنا ہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں خود پھندا ڈال لیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رابطہ کرنے پر سول لائنز کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر غلام رسول بھٹی نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

آرٹ ورک کی نمائش

مقامی میوزیم میں منعقد ایک نمائش میں 186 فنکاروں کے واٹر کلر آرٹ کی نمائش کی گئی جہاں آرٹ سے محبت کرنے والوں اور خواتین سمیت دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس نمائش کا افتتاح سابق ریاست بہاولپور کے آخری نواب صلاح الدین عباسی کے فرزند شہزادہ بہاول خان عباسی نے کیا۔

8 لاکھ کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

یزمان سٹی پولیس نے ایک شخص سے فون کال پر مذاق کر کے 8 لاکھ روپے بٹورنے کے الزام میں محمد نصیر اور طارق نامی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی آر او عامر نذیر نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یزمان اور لاہور میں اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے آلات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024