• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اعتراض ہے تو فرح خان کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیں، مریم نواز کا عمران خان پر طنز

شائع January 25, 2023
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تنقید کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مریم نواز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کا حوالہ دے رہی تھیں۔

پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے فرح خان پرالزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے عمران خان کے دور اقتدار کے دوران پنجاب میں سیاسی تقرریوں پر اثر و رسوخ رکھا اور غیر قانونی طور پر دولت اور املاک جمع کی تھیں۔

لندن میں اسٹین ہوپ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا دیں، پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح خان کے پاس ہے۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کہا اسے بھول جائیں، پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز رواں ہفتے وطن واپس پہنچے گی اور پارٹی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سنبھالے گیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024