• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نگران وزریراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

شائع January 25, 2023
—فوٹو: ہینڈ آؤٹ
—فوٹو: ہینڈ آؤٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیرصدارت صوبے کی امن وامان کی صورتحال اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں نو منتخب چیف سیکریٹری اور پولیس چیف بھی موجود تھے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عبداللہ سنبل کو عہدے سے ہٹا کر زاہد اختر زمان کو نیا چیف سیکریٹری اور عامر ذوالفقار کو ہٹا کر عثمان انور کو نیا آئی جی پولیس تعینات کیا تھا۔

عبداللہ سنبل اور عامر ذوالفقار کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس عثمان انور نے نگران وزریراعلیٰ کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور چیف سیکریٹری زاہد اختر نے صوبے کی انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

نگران وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت جاری کیں کہ قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے اور مقررہ نرخوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

صوبے میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کی زندگی اور املاک کی حفاظت کے لیے پولیس کوپیشہ ورانہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہوں گے انہیں سخت سزا دی جائے گی جبکہ گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے۔

آئی پولیس کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ڈاکٹر عثمان انور نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس میں ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔

پاکستان پولیس سروس کے 23 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان انور اسپیشل برانچ میں ایڈیشنل آئی جی اور ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی میں بھی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے 24ویں کامن سے ہے، چیف سیکٹریٹری کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ بورڈ آف ریوینیو میں سینیر رکن کے طور پر کام کررہے تھے۔

انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (جنوبی پنجاب)، سیکریٹری پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اہم ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024