• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج: کراچی میں پی پی پی کی 91، جماعت اسلامی کی 85 نشستیں

شائع January 24, 2023
سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے — فائل فوٹو: فیصل مجیب
سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے — فائل فوٹو: فیصل مجیب

الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیے جہاں کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 91 اور جماعت اسلامی نے 85 نشستیں حاصل کرلیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 229 یونین کونسلز میں سے پی پی پی 91 یونین کونسل جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

حتمی نتائج میں بتایا گیا کہ جماعت اسلامی 85 یونین کونسلز جیت کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 42 یونین کونسلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7، جمیعت علمائے اسلام نے 2، تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی( اور آزاد امیدار نے ایک ایک نشست جیتی ہے۔

تاہم مجموعی طور پر 246 یونین کونسلز کی نشستوں میں سے 11 پر انتخاب نہیں ہوئے کیونکہ ان نشستوں پر چند نامزد امیدوار انتقال کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مزید 6 نشستوں پر دوبارہ گنتی کے باعث نتائج روکے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کی کل 160 یونین کونسلز میں سے 153 کے حتمی نتائج بھی جاری کردیے ہیں۔

حیدرآباد ڈویژن میں 95 پر پیپلز پارٹی، 40 پر تحریک انصاف، 15 پر آزاد امیدوار، ایک پر جماعت اسلامی جبکہ دو نشستوں پر تحریک لبیک کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 15 جنوری کو ہوا تھا جس کا متحدہ قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے ایک روز بعد تمام 235 یونین کونسلز کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے تھے، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی 93 نشستوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 235 یونین کونسلز میں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 93 نشستوں پر کامیاب ہوکر پہلے نمبر پر تھی۔

غیرحتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی نے 235 میں سے 86 نشستوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرا نمبر حاصل کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے پر تھی۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 7 نشستوں کے ساتھ چوتھے، جمعیت علمائے اسلام 3 نشستوں کے ساتھ پانچویں، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) 2 اور مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک نشست حاصل کی اور 3 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے تھے۔

ا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024