• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گلگت: نلتر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق

شائع January 19, 2023
برفانی تودے کی زد میں آنے والے نوجواں کی تلاش کی جارہی ہے — فوٹو: امتیاز تاج
برفانی تودے کی زد میں آنے والے نوجواں کی تلاش کی جارہی ہے — فوٹو: امتیاز تاج

گلگت کے علاقے نلتر بالا میں برفانی تودہ گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ایک دن بعد نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نلتر بالا میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا دو نوجوانوں کی لاشیں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نکال لی گئی ہیں۔

نومل پولیس کے مطابق گزشتہ شام نلتر بالا میں گاؤں کھیوٹ کے نالے میں اچانک برفانی تودہ گر گیا، جس کی زد میں آکر زبیر اور عارف نامی نوجوان لاپتا ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، تاہم مقامی آبادی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں صبح پہنچیں اور چند گھنٹوں میں دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت خالد خورشید نے دلخراش واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو تمام تر ممکنہ اقدامات کے احکامات دیے۔

خیال ہے کہ نلتر بالا اور پائین میں متعدد مقامات پر سالانہ برفانی تودے گرنے سے انسانی جانوں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔

ہر سال موسم سرما میں درجہ حرارت منفی تک جانے سے برف میں اضافہ ہوتا ہے جس کے بعد برفانی تودے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024