• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوکرینی صدر کا مغربی اتحادیوں سے اسلحے کی فراہمی بڑھانے پر زور

شائع January 19, 2023
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی — فائل فوٹو: رائٹرز
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی — فائل فوٹو: رائٹرز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے مغربی اتحادیوں پر اسلحے کی فراہمی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جبر اور ظلم جمہوریتوں پر حاوی ہو رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ’اے ایف پی‘کی رپورٹ کے مطابق وڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہچکچاہٹ کا شکار جرمنی کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی ممالک سے فوری مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ روس۔یوکرین جنگ میں جرمنی اس بات سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو اسلحہ اور جنگی ٹینک فراہم کیے جائیں یہ نہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کل (20 جنوری) جرمنی میں یوکرین کو مغربی ہتھیار فراہم کرنے والوں کے اجلاس سے قبل کہا کہ ’آزاد دنیا فارغ وقت میں سوچتی ہے اور دہشت گرد ریاست وہ وقت مارنے اور قتل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔‘

یوکرینی صدر نے کہا کہ دنیا کو آج یا کبھی بھی گھبرانا نہیں چاہیے، دنیا کے متحرک ہونے کو ہمارے مشترکہ دشمن کی فوجی حرکت سے آگے بڑھنا چاہیے۔

چینی صدر کو خط

علاوہ ازیں یوکرینی صدر کی اہلیہ اولینا زیلنسکی نے کہا کہ ولادیمیر زیلنسکی نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط لکھ کر بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے اور وہ خط ورلڈ اکنامک فورم میں چنی وفد کو دیا گیا۔

خیال رہے کہ روسی حملے کے بعد ولادیمیر زیلنسکی اس امید سے چینی صدر سے رابطے کے لیے مسلسل کوششوں میں ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

گزشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کرتے ہوئے اولینا زیلنسکی نے کہا کہ ان کے پاس چینی صدر کو دینے کے لیے ایک خط موجود ہے مگر انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران نئی تفصیلات دیں۔

انہوں نے نمائندگان کو بتایا کہ یہ ایک اشارہ اور بات چیت کی دعوت تھی اور مجھے امید ہے کہ اس دعوت پر ردعمل آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024