• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر، حمزہ شہباز نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تین نام تجویز کردیے

شائع January 18, 2023 اپ ڈیٹ January 19, 2023
حمزہ شہباز نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تین نام اسپیکر کو تجویز کر دیے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
حمزہ شہباز نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تین نام اسپیکر کو تجویز کر دیے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے سلسلے میں قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے تین نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج دیے ہیں۔

حمزہ شہباز کی جانب اسپیکر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ نگراں آئین کے آرٹیکل 224-اے کے تحت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کے لیے میں نے سید محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کے نام تجویز کیے تھے جبکہ اس سلسلے میں مزید مشاورت کے لیے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد خان کو نامزد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحلیل کی گئی اسمبلی کے وزیر اعلیٰ مجوزہ ناموں پر اتفاق نہیں کیا اور اس کے لیے انہوں نے کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی۔

انہوں نے کاہ کہ 17 جنوری کو لکھے گئے خط میں گورنر نے اسپیکر کو لکھے گئے خط میں آئینی ذمے داری پوری کرتے ہوئے آرٹیکل 224-اے کی ذیلی شق نمبر دو کے تحت اس سلسلے میں ایک کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے میں کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی کے لیے تین نام تجویز کرتا ہوں جس میں ملک محمد احمد خان، سید حسن مرتضیٰ اور ملک ندیم کامران شامل ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اس سلسلے میں 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔

اگر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہو سکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ریفر کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 جنوری کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ کی جانب سے سمری پر دستخط کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر از خود تحلیل ہوگئی تھی جبکہ گورنر بلیغ الرحمٰن نے اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ’پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں‘۔

پنجاب میں وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، سابق وزیر صحت نصیر خان اور سابق چیف سیکریٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام تجویز کیے گئے تھے اور گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے تجویز کردہ 3 نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھجوا دیے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کردہ 3 ناموں میں سے ایک ناصر محمود کھوسہ نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

حکمران اتحاد اور اپوزیشن کا نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا لہٰذا اب اس سلسلے میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024