• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو عدم پیشی پر یک طرفہ کارروائی کا انتباہ

شائع January 18, 2023
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو خبردار کیا ہے کہ اگلی سماعت میں عدم پیشی کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت جاری کیا گیا جب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سینئر نائب صدر فواد چوہدری نےتوہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کی تھی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن نے سوال کیا کہ عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری نے کارروائی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری کے اسسٹنٹ نے جواب دیا کہ مذکورہ پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین سمیت ان کے وکیل پشاور میں لطیف آفریدی کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے تھے لیکن عدالت نے انہیں الیکشن کمیشن کی کارروائی میں شرکت سے استثنیٰ نہیں دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارروائی سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہیں کی۔

سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نصار درانی نے کہا کہ کمیشن اگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اگلی سماعت میں بھی شرکت نہیں کی تو کمیشن اگلی سماعت میں فیصلہ سنا دے گا۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ رواں سال اگست میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن لاہور ہائی کورٹ نے گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024