• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

نیپرا کی بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

شائع January 17, 2023
نیپرا کی بجلی کی قیمتوں میں منظوری — فائل فوٹو: اے ایف پی
نیپرا کی بجلی کی قیمتوں میں منظوری — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی نرخوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

نیپرا کے مطابق مختلف کیٹگریز کے تحت ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکو) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی ۔

نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر 15 نومبر 2022 کو عوامی سماعت کی تھی جہاں پاور ڈویژن نےاضافہ فروری اور مارچ لے لیے لاگو کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کہا کہ پرانی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت جنوری 2023 میں ختم ہوجائے گی، اس طرح اس منظوری سے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

تاہم نرخوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ 27 دسمبر کو ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر عوامی سماعت مکمل ہوئی تھی۔

عوامی سماعت چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی تھی۔

سماعت میں نیپرا ممبران ، انجنئیر رفیق احمد شیخ ، انجنئیر مقصود انور خان اور انجنئیر مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایوریج 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لیے کے الیکٹرک کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی ہے، یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی۔

نیپرا نے کہا تھا کہ منظوری کی صورت میں یہ ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024