• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزاؤں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی سے منظور

شائع January 17, 2023
قومی اسمبلی سے توہین صحابہ کرامؓ بل منظور کرلیا گیا — فائل فوٹو
قومی اسمبلی سے توہین صحابہ کرامؓ بل منظور کرلیا گیا — فائل فوٹو

قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزاؤں میں اضافے کے بل کی منظوری دے دی جس میں توہین کرنے والوں کی سزا کو بڑھا کر کم از کم 10 سال کردیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں اس بل کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2020 پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی توہین پر اس وقت تین سال قید کی سزا ہے جبکہ کسی شہری کی توہین کی سزا پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اس بل کی بدولت صحابہ کرامؓ کی توہین کی سزا میں اضافہ ہو سکے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایوان میں بل پیش کیا اور ایوان نے بل کی شق وار منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ کرامؓ بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ آج قومی اسمبلی سے ناموس صحابہ کرام بل منظور ہوا جس پر ڈپٹی اسپیکر اور پورا ہاؤس مبارکباد کا مستحق ہے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پہلے سے موجود سزاؤں کے مطابق کوئی شخص یا آدمی کسی کی توہین کرے تو اس کی سزا پانچ سال ہے اور صحابہ کرامؓ کی اگر کوئی توہین کرے تو اس کی سزا تین سال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بل میں ترمیم لے کر آئے ہیں جس کے تحت صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کے خلاف سزا کو بڑھایا گیا ہے اور بل کے تحت صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کو کم از کم سزا 10 سال اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ توہین کرنے والے نے کونسے الفاظ استعمال کیے ہیں، الفاظ شدید توہین کے زمرے میں آئے تو سزا عمر قید ہونی چاہیے لیکن کم از کم سزا 10 سال ہونی چاہیے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اس بل کے پیچھے میں سال 2019 سے لگا ہوا تھا، یہ بل قائمہ کمیٹی سے بھی منظور ہوا اور آج قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے لیے نجات کا ذریعہ ہوگا اور اللہ ہمارے حکمرانوں کو بل کے عملاً نفاذ کی توفیق بھی دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024