• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سمندر میں پھینکے گئے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد، والد گرفتار

شائع January 15, 2023
سمندر میں پھینکے گئے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد— فائل فوٹو: ڈان نیوز
سمندر میں پھینکے گئے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد— فائل فوٹو: ڈان نیوز

چار روز قبل کراچی کے علاقے منوڑہ میں سمندر میں پھینکے گئے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق چار روز قبل مبینہ طور پر سمندر میں پھینکے گئے دو کمسن بیٹوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے غوطہ خوروں نے آج صبح منوڑہ ساحل پر سمندر سے لاشیں نکال لیں۔

پولیس نے جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ کیڈرک اور اس کے چھوٹے بھائی 6 سالہ کیٹرک کے طور پر ہوئی ہے۔

ماڑی پور پولیس کے ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو چار روز قبل خاندانی تنازع پر مبینہ طور پر ان کے والد کاشف نے سمندر میں پھینک دیا تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ بچوں کو سمندر میں پھینکنے کے بعد والد نے بھی سمندر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن ان کو وہاں موجود لوگوں نے بچا لیا تھا۔

پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ 12 جنوری کو کراچی میں منوڑہ میں ایک شخص نے اپنے 2 بیٹوں کو سمندر میں پھینک دیا تھا اور خودکشی کی کوشش کی تھی۔

ماڑی پور کے اسٹیشن ہاؤس (ایس ایچ او) افسر غلام حسین کورائی نے بتایا تھا کہ ایک شخص نے بدھ کی شام اپنے بچوں کو منوڑہ میں سمندر کی لہروں میں پھینک دیا اور بعد ازاں سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے بچا لیا، پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

شادی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کم عمر لڑکا جاں بحق۔

پولیس کے مطابق آج صبح اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پیرآباد پولیس نے کہا کہ بنارس کے رحمان اسپتال کے قریب شادی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ ساحل ریاض جاں بحق ہوگئے۔

مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024