• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی منظوری

شائع January 13, 2023
نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی  دائر درخواست پر جاری کیا گیا — فائل فوٹو: کے ای فیس بک
نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی دائر درخواست پر جاری کیا گیا — فائل فوٹو: کے ای فیس بک

مہنگائی اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان شہر قائد کے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ’کے الیکٹرک‘ کی مختلف کیٹگریز میں ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک کے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے-الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ’کے-الیکٹرک‘ کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی، نیپرا نے ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، یکساں ٹیرف کے لیے ’کے الیکٹرک‘ کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی، یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی، یہ ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ’کے الیکٹرک‘ صارفین کی مختلف کیٹگریز کے لیے 1 روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے اضافہ کردیا تھا۔

قبل ازیں جولائی میں بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024