• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آریان خان سے رومانوی تعلقات نہیں، پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان

شائع January 11, 2023
آریان خان خوش اخلاق لڑکا ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
آریان خان خوش اخلاق لڑکا ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے خود سے کم بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے کسی طرح کے کوئی تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے ان سے اس طرح کی کوئی ملاقاتیں کی ہیں۔

سعدیہ خان اور آریان خان کی تصویر رواں ماہ جنوری کے آغاز میں سال نو کے موقع پر وائرل ہوئی تھی۔

ان کی وائرل ہونے والی تصویر میں پاکستانی اداکارہ کو شاہ رخ خان کے بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔

سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

مذکورہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سعدیہ خان اور آریان خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کیے کہ دونوں ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں۔

ایسی افواہوں کے بعد سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ وہی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ان کے شاہ رخ خان کے بیٹے سے تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی رومانوی ملاقات کی، وہ ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ نہیں کر رہے۔

اسی حوالے سے عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعدیہ خان کی تسویر وائرل ہونے کے بعد آریان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں، جس پر اداکارہ نے اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسی افواہوں پر اظہار افسوس کیا۔

اداکارہ نے عرب اخبار کو بتایا کہ ان کے اور آریان خان کے درمیان اس طرح کے کوئی تعلقات نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے افراد کو شرم آنی چاہئیے۔ سعدیہ خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے اور آریان خان نے سال نو کے موقع پر دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ایک ساتھ تصویر کھچوائی تھی۔

اداکارہ کے مطابق مذکورہ تقریب میں دیگر خواتین نے بھی آریان خان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں، جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا، اسی طرح انہوں نے بھی شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ تصویر بنوائی۔

سعدیہ خان نے آریان خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین اور خوش اخلاق لڑکا ہے، لوگوں کو ان کے اور اداکارہ کے حوالے سے افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیے۔

اداکارہ کی جانب سے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو مسترد کیے جانے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی کئی افراد نے دلچسپ کمنٹس کیے اور لکھا کہ کوئی بھی ایسی خبریں نہیں پھیلا رہا، اداکارہ خود ایسی باتیں کر رہی ہیں۔

لوگوں نے کمنٹس کیے کہ انہوں نے کہیں بھی ایسی کوئی افواہ نہ سنی اور نہ پڑھی کہ سعدیہ خان اور آریان خان ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں، تاہم اداکارہ میڈیا میں خبریں چلوانے کے لیے ایسی تردید کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سعدیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں، جہاں وہ ماضی میں سلمان خان سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر چکی ہیں اور وہ وہاں پاکستان سمیت بھارت کے اشتہارات اور دیگر منصوبوں میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024