• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع، پارہ پانچ ڈگری تک گرنے کا امکان

شائع January 11, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جنوری سے 17 جنوری تک سندھ میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: اے پی پی
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جنوری سے 17 جنوری تک سندھ میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سائبیرین ہواؤں کا اثر پورے خطے کو متاثر کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت سات سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 12 جنوری سے 17 جنوری تک سندھ میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے، اس کے نتیجے میں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، جامشورو، دادو، تھرپارکر کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت چار سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ کے اضلاع میں پارہ پانچ سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت سات سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

منگل کو شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے (آج) بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کے ساتھ موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ہوا بھی قدرے تیز چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند کی شدت کم ہو گی۔

موسمی تجزیہ کار اور پاک ویدر نیٹ ورک کے بانی اویس حیدر نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ آئندہ آںے والے چند دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم میں شدت دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے ایک ’کمزور قطبی بھنور‘ کا حوالہ دیا جو سائبیرین ہواؤں کو مضبوط ہونے پر مجبور کرتی ہے اور اس خطے میں پوری شدت کے ساتھ چلتی ہیں جو سردی کی لہر کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں بہت سے علاقوں میں آنے والے دنوں میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کو مل سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024