• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

طلاق کے بعد پہلی بار سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا ایک ساتھ انٹرویو

شائع January 9, 2023
دونوں طلاق کے بعد پہلی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
دونوں طلاق کے بعد پہلی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک رشتہ ازدواج میں رہنے کے بعد مارچ 2020 میں طلاق پر شادی ختم کرنے والی شوبز جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا طلاق کے بعد پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کھل کر تمام معاملات پر باتیں کیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا شمار بہترین رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، انہیں ایک جواں سالہ بیٹی نورے بھی ہے۔

دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے مئی 2020 میں شادی کرلی تھی۔

سائرہ شہروز نے طلاق کے بعد تاحال شادی نہیں کی جب کہ شہروز سبزواری کو ماڈل صدف کنول سے بھی گزشتہ برس ایک بیٹی ہوئی تھی۔

طلاق کے بعد جلد ہی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک ساتھ اپنی پہلی فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ںظر آئیں گے، جس کا ٹیزر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔

’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کو رواں برس ویلن ٹائنزڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور دونوں مذکورہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اسی سلسلے میں حال ہی میں دونوں نے ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں طلاق کے بعد پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں انٹرویو کے دوران ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے دکھائی دیے۔

انٹرویو کے دوران دونوں کو انتہائی قریب بیٹھا دیکھا گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے جہاں اپنی فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) سے متعلق باتیں کیں، وہیں طلاق کے بعد اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی مداحوں کو بتایا۔

دونوں نے بتایا کہ ان کے پاس ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) کا اسکرپٹ 2017 میں آیا تھا اور وہ تب سے مذکورہ منصوبے پر کام کر رہے تھے اور جن دنوں میں ان کی طلاق ہوئی تھی، ان ہی دنوں میں بھی وہ اسی فلم کی شوٹنگ کرتے رہے تھے۔

سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد سابق شوہر سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چوں کہ ان دونوں کی ایک بیٹی نورے بھی ہے جو ان دونوں کے لیے اپنی ذات سے بھی بڑھ کر ہے، اسی وجہ سے ہی انہوں نے اپنے مسائل کو غیر اہم سمجھ کر بیٹی کی خاطر ایک دوسرے سے تعلقات بہتر رکھے۔

شہروز سبزواری کے مطابق انہوں نے ہر چیز سے بالاتر ہوکر اپنی بیٹی ’نورے‘ کے لیے سوچا اور ایک طرح وہ ان کی بیٹی نہیں بلکہ ماں اور باپ دونوں ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بیٹی کے کہنے پر ہی انہوں نے سائرہ یوسف کا ڈراما ’صنف آہن‘ دیکھا اور اگر وہ ڈرامے کو نہیں دیکھنا چاہتا تھا تو ان کی بیٹی انہیں ڈانٹتی تھیں۔

انہوں نے سائرہ یوسف سمیت اہلیہ صدف کنول کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ دونوں ماؤں نے اپنی بیٹیوں کی بہتر پرورش کی اور دونوں بیٹیوں کو ایک جیسا ہی ماں کا پیار دیا، جس وجہ سے ان کی سوتیلی بیٹیوں میں کوئی تفریق نہیں۔

شہروز سبزواری کے مطابق ان کی بڑی بیٹی نورے اپنی چھوٹی بہن سے ان کی توقع سے بھی زیادہ محبت کرتی ہیں۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ سائرہ یوسف کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو غیر آرام دہ یا خفا محسوس نہیں کرتا، البتہ سابق اہلیہ کا علم نہیں کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے وقت کیسا محسوس کرتی ہیں۔

سابق شوہر کی مذکورہ بات پر سائرہ یوسف نے انہیں ٹوکنے کے بجائے ان کی بات پر مسکرا دیا۔

پروگرام کے دوران سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت حیرت ہوتی ہے جب لوگ بار بار انہیں ماضی یاد دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں بار بار طلاق کی باتیں اور گزری ہوئی زندگی یاد دلا کر ان کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئیے کہ اگر کوئی تمام مسائل کو بھلا کر زندگی آگے بڑھانا چاہتا ہے تو انہیں وہ روکنے کے بجائے انہیں حوصلہ دیں۔

اداکارہ کے مطابق لوگوں کا خیال یا سوچ ہوتی ہے کہ طلاق کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے سے تعلق ختم کردینا چاہئیے جب کہ بعض لوگوں کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کیوں کہ ان کے لیے دوسرے انسانوں اور خصوصی طور پر بچوں کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

طلاق کے بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے مذکورہ انٹرویو پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور لوگ انہیں نہ صرف بہتر انسان بلکہ بہتر پروفیشنل بھی قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

نواز Jan 09, 2023 06:11pm
امریکن معاشرہ بن رہا ہے کبھی کھبی یہ معافی مانگنے بھی آ جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024