• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: سی ویو پر لڑکی کے ڈوبنے کی اطلاع، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

شائع January 7, 2023
پولیس نے بتایا کہ تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں وقف کر دی گئی ہیں—فوٹو: امتیاز علی
پولیس نے بتایا کہ تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں وقف کر دی گئی ہیں—فوٹو: امتیاز علی

کراچی کے سی ویو پر 23 سالہ لڑکی کے سمندر میں چھلانگ لگاکر ڈوبنے کی اطلاعات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سید اسد رضا کے مطابق فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں ایک لڑکی کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں وقف کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ لڑکی کی تلاش کے لیے کشتیوں کی مدد سے ایدھی نیول سروسز کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

—فوٹو: امتیاز علی
—فوٹو: امتیاز علی

پولیس کی جانب سے لی گئی جائے وقوعہ کی تصاویر میں ایک خاتون کا ہینڈ بیگ دیکھا گیا جس میں سے شناختی دستاویزات اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

دیگر تصاویر میں ایدھی ایمبولینس اور 2 پولیس موبائل یونٹس کو جائے وقوعہ پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کراچی کے ہاکس بے بیچ میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024