• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ابھی گھبرایا ہوا ہوں لیکن جب محبت ہوگی تو سنبھال لوں گا، بلال عباس خان

شائع January 7, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار بلال عباس خان نے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت وہ پیار اور محبت سے متعلق سوچ کر گھبرا رہے ہیں لیکن جب انہیں کسی سے محبت ہوجائے گی تو وہ اس وقت معاملات کو سنبھال لیں گے۔

بلال عباس خان کو رومانوی کرداروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے حدیقہ کیانی کے ساتھ ’دوبارہ‘ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا، جسے کافی لوگوں نے سراہا تھا۔

’دوبارہ‘ میں بلال عباس نے کم عمر شخص جب حدیقہ کیانی نے ایک بیوہ کا کردار ادا کیا تھا، جو بعد میں خود سے کم عمر شخص سے شادی کرلیتی ہیں۔

علاوہ ازیں بلال عباس دیگر اداکاراؤں سجل علی اور مایا علی سمیت دیگر کے ساتھ بھی رومانوی کردار ادا کر چکے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی مزید رومانوی ڈراموں میں دکھائی دیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے دوران انٹرویو شادی اور محبت سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ وہ محبت اور شادی پر یقین رکھنے والے شخص ہیں، انہیں روحانی ساتھی کے ساتھ زندگی گزارنے جیسی باتوں پر بھی یقین ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی ہوسکتی ہے اور جب کسی کو ہونی ہوتی ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

بلال عباس خان نے بتایا کہ اس وقت وہ محبت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی کسی سے محبت نہیں اور نہ ہی وہ کسی سے محبت کی باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت ایک دوسرے کی عزت، ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے، ہر مشکلات میں ساتھ نبھانے اور ایک دوسرے کے لیے کچھ بڑھ کر کام کرنے کا نام ہے۔

اداکار کے مطابق اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرے اور بدلے میں اس کے لیے بڑھ کر کوئی کام نہ کرے، اسے عزت نہ دے اور سکون نہ پہنچا سکے تو سمجھ جائیں کہ وہ شخص صرف باتیں کر رہا ہے۔

بلال عباس خان نے دوران انٹرویو کہا کہ ابھی وہ محبت اور روحانی ساتھی کی تشریح نہیں کر سکتے، کیوں کہ ابھی وہ گھبرائے ہوئے ہیں لیکن ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کہا کہ جب انہیں محبت ہوجائے گی تو وہ معاملات کو سنبھال لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024