• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود بھی دلہا بننے کو تیار، 21 جنوری کو شادی طے

شائع January 4, 2023
شان مسعود کا ولیمہ شادی کے 6 روز بعد 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا
شان مسعود کا ولیمہ شادی کے 6 روز بعد 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار بلے باز شان مسعود کی شادی 21 جنوری کو پشاور میں ہوگی۔

32 سالہ بائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز شان مسعود کی شادی پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے طے ہوگئی ہے۔

کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ شادی کے 6 روز بعد 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا۔

شان مسعود کے ساتھی کھلاڑی اور دیگر معروف شخصیات بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گی۔

شان مسعود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 25 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی اسلام آباد میں ماڈل مزنا مسعود ملک کے ساتھ ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی سمیت لاہور قلندر کے کھلاڑیوں نے شرکت تھی۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے، جبکہ مزنا مسعود نے سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی اگلے چند ہفتوں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ان کی شادی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور نومنتخب عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ 3 فروری کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024