• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’بے شرم رنگ‘ پر نقالی کا الزام، سجاد علی کی وضاحت سامنے آگئی

شائع January 4, 2023
— فائل فوٹو: فیس بُک/ سجاد علی
— فائل فوٹو: فیس بُک/ سجاد علی

پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کی دھن نقل کرنے سے متعلق افواہوں اور قیاس آرئیوں کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کب کہا کہ میرا گانا کاپی کیا گیا ہے؟ بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پچھلی ویڈیو میں نہ کسی گلوکار کا نام لیا نہ گانے، میوزک ڈائریکٹر اور نہ اداکار کا نام لیا ہے۔

سجاد علی نے کہا کہ ’میں نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا، کیونکہ ہمارے ہاں 80 فیصد جو گانے بنتے ہیں وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، گانے کی پہلی لائن سے لوگوں نے سمجھ لیا کہ میرا گانا کاپی کرلیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان دیا ہے اور نہ میں ایسے بیانات دیتا ہوں، میرے گانے کی نقل نہیں کی گئی اور نہ میں نے ایسا کچھ کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے بیانات دینے کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب 90 کی دہائی میں میرے گانے پورے کاپی ہو رہے تھے نہ تب میں نے کبھی بات کی اور نہ آج کروں گا۔

معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ میں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کرلی ہے، یہ غزل مہدی حسن کی نہیں بلکہ احمد فراز کی ہے، ایک غزل کو کئی لوگ کئی سو الگ الگ دھنوں میں گاتے ہیں اسے کاپی نہیں کہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں فن کو کھرچ کھرچ کر ہمارے ذہنوں سے نکال دیا ہے اس لیے ہمیں شوق تو بہت ہے لیکن علم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کا گانے ’بے شرم رنگ‘ ریلیز کیے جانے کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے پرانے گانے کی دھن شیئر کیے جانے کے بعد شائقین نے بولی وڈ فلم ساز اور موسیقاروں پر دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی دھن کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹوئٹ میں سجاد علی کو اپنے پرانے گانے کی دھن کو گنگناتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے کیپشن میں لکھا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے نئی فلم میں آنے والے ایک گانے کو سنا تو انہیں اپنا ایک 26 سال پرانا گانا یاد آگیا۔

ان کی دھن سننے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کا گانا ’بے شرم رنگ‘ سجاد علی کے گانے ’اب کے ہم بچھڑے تو کتابوں میں ملیں‘ کی دھن سے کاپی کرکے تیار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024