• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عالمی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے شفاف استعمال پر زور

شائع December 25, 2022
عالمی بینک نے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کے 5 منصوبوں کی منظوری دے تھی—فائل فوٹو: رائٹرز/جوہانس پی کرسٹو
عالمی بینک نے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کے 5 منصوبوں کی منظوری دے تھی—فائل فوٹو: رائٹرز/جوہانس پی کرسٹو

عالمی بینک نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے شفاف استعمال کویقینی بنانے اور تمام ضرورتمندوں تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکام کو امداد کی تقسیم اور اس کے عمل درآمد کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کی صلاحیت میں اضافہ اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹرز نے عطیہ دہندگان کے تعاون اور شہریوں کی شمولیت بالخصوص سیلاب سے تباہی کے بعد امداد کی ضرورت اور طویل مدتی سیلاب سے بحالی اور اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کے5 منصوبوں کی منظوری دے دی تھی۔

سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیرنو اور فصلوں کی پیداوار کی بحالی کے 3 منصوبے جبکہ ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق دیگر 2 منصوبے منظور کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024